ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی کا ممتابنرجی پر پلٹ وار،مرغی انڈے نہ دے تو بھی ہم ذمہ دار

اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی کا ممتابنرجی پر پلٹ وار،مرغی انڈے نہ دے تو بھی ہم ذمہ دار

Tue, 19 Nov 2019 20:32:06    S.O. News Service

ئی دہلی،19نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی طرف سے حملہ کئے جانے پر اب اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی نے جوابی حملہ کیا ہے۔اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ آج کل ہر کوئی ہمیں ہی ذمہ دار مان رہا ہے، لیکن یہ نہیں جانتے ہیں کہ مسلمان بدل چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگال میں یہ بی جے پی کو نہیں روک پائے تو ہمیں ذمہ دار مان رہے ہیں۔اسد الدین اویسی نے کہا کہ ممتا بنرجی کی زبان پر میرا نام آیا، اس کے لئے میں شکریہ کہنا چاہوں گا۔اویسی نے کہا کہ ہر کوئی آج مجھے ٹارگیٹ کر رہا ہے، گھر میں مرغی انڈے نہ دے تو بھی ہم ذمہ دار، بھینس دودھ نہ دے تو بھی اویسی ذمہ دار۔ممتا کے بیان پر اسد الدین اویسی نے کہا کہ یہ مسلم ووٹ سے جیتتے ہیں، لیکن انہیں اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ یہ اویسی کو نہیں بلکہ بنگال کے مسلمانوں کو بنیاد پرست کہہ رہے ہیں۔اویسی نے کہا کہ جہاں پر آپ ہیں، وہاں بی جے پی نے 18 سیٹیں جیت لیں،اب آپ بی جے پی کو روک نہیں پا رہے ہو تو مجھ پر سوال کھڑا کر رہے ہو،ہم نے تو بنگال میں اب انتخابات بھی نہیں لڑا ہے۔اے آئی ایم آئی ایم سربراہ نے سوال کیا ہے آپ اسمبلی انتخابات پر بات کیجئے، مسلمانوں کی تعلیم پر آپ نے کیا کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ممتا دیدی کو اب سمجھنا ہوگا کہ مسلمان اب بدل چکا ہے۔اویسی نے کہا کہ افطار پارٹی کریں گے، سر پر ٹوپی لگائیں اور سوچتے ہیں کہ مسلمان خوش ہو جائیں گے،مجھے آئین پر یقین ہے، میں آئینی جنگ جاری رکھوں گا۔

غور طلب ہے کہ بنگال کے کوچ بہار میں ایک پروگرام کے دوران ممتا بنرجی نے یہاں اقلیتی تعصب کو لے کر خبردار کیا۔اسی کے ساتھ انہوں نے اقلیتی برادری کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ انہیں اسد الدین اویسی جیسے لوگوں پربھروسہ نہیں کرنا چاہئے۔انہوں نے الزام لگایا تھا کہ کچھ لیڈر لوگوں بانٹنے کا کام کر رہے ہیں۔


Share: